• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 69801

    عنوان: استطاعت سے کیا مرادہے؟

    سوال: زید کے پاس 4 ایکڑ زمین ہے ،ذریعہ آمدنی اور کچھ نہیں،اگر زمین کے کچھ حصے بیچ دیے جائیں تو سفر حج کے اخراجات پورے ہو سکتے ہیں۔کیا اس پر حج فرض ہے ؟ کیا زید صاحب استطاعت ہے ؟ اگر قرآن حدیث سے ثابت ہے تو ضرور تحریر فرمائیں۔

    جواب نمبر: 69801

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1161-1096/SN=12/1437 حج کے اخراجات حج کے بہ قدر زمین فروخت کرنے کے بعد بھی اگر زید کے پاس اتنی زمین بچتی ہے جس کی آمدنی زید اور اس کے اہل وعیال کی گزر اوقات کے لیے کافی ہوتو زید شرعاً صاحبِ استطاعت ہے، اس پر حج کرنا فرض ہے۔ فتاوی خانیہ میں ہے ․․․․․․․․ وإن کان صاحب ضیعة إن کان لہ من الضیاع مالو باع مقدار مایکفي لزادہ وراحلتہ ذاہباً وجائیاً ونفقة عیالہ وأولادہ ویبقی لہ من الضیعة قدر مایعیش علیہ الحج وإلاّ فلا (۱۷۴/۱، ط: اتحاد)۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند