• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 69478

    عنوان: کیا میں حج کے دوران سلی ہوئی لنگی پہن سکتاہوں؟

    سوال: کیا میں حج کے دوران سلی ہوئی لنگی پہن سکتاہوں؟

    جواب نمبر: 69478

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1079-1059/SN=12/1437

    بہتر ہے کہ لنگی بے سلی پہنی جائے؛ البتہ اگر عادت نہ ہونے کی بنا پر بے سلی لنگی پہننے کی صورت میں کشفِ عورت کا خطرہ ہوتو پھر سلی ہوئی لنگی پہننے کی گنجائش ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند