• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 6696

    عنوان:

    کچھ احباب فرض حج ادا کرنے کے بعد نوافل حج میں لگ جاتے ہیں اور مسلسل ہر سال حج کوجاتے ہیں ۔جب کہ قرعہ اندازی ہونے کی وجہ سے دوسرے احباب جن پر حج فرض ہے وہ محروم رہ جاتے ہیں ۔ کیا ائمہ حضرات کا یہ فرض نہیں بنتا کہ وہ عوام کو اس بات سے روشناش کرائیں تاکہ لوگوں کو حج فرض ادا کرنے کا موقع آسانی سے نصیب ہوسکے۔ اس کا جواب اس انداز سے دیں کہ ہم اس کی فوٹو کاپی کراکر مسجدوں کے اندر چسپاں کرسکیں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 6696

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 705=705/ م

    جو لوگ اپنا فرض حج ادا کرچکے ہیں، اور وہ ہرسال نفل حج کے لیے حج کمیٹی سے فارم بھردیتے ہیں، وہ ایک غلطی تو یہ کرتے ہیں کہ فارم کی خانہ پری میں کذب بیانی سے کام لیتے ہیں، جو درست نہیں۔ دوسری بات یہ کہ ان کی وجہ سے دوسرے احباب جن پر حج فرض ہوچکا ہے لیکن ابھی تک اس فریضہ کی ادائیگی نہیں کرسکے ہیں، وہ محروم رہ جاتے ہیں، گویا من وجہ وہ حضرات رکاوٹ بنتے ہیں، اس لیے ہرسال حج نفل کرنے والوں کو چاہیے کہ وہ لوگوں کو فرض حج ادا کرنے کا موقع فراہم کریں، ائمہ حضرات بھی اپنی تقریروں میں عوام کو اس بات سے روشناس کرائیں، حج نفل کرنے والے اگر حج کمیٹی سے جانے کے بجائے پرائیویٹ ٹور وغیرہ سے جائیں تو اس میں دونوں حضرات کے لیے سہولت ہوجائے اور کذب بیان سے بھی بچ جائیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند