• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 6373

    عنوان:

    ہم اس سال حج بیت اللہ شریف ادا کرنے کا قصد کر رہے ہیں۔ اس بابت مجھے دو سوال درپیش ہیں: (۱) احرام کا کپڑا (مردوں کے لیے بغیر سلی ہوئی چادر) اور اسکارف ایک چادر کے ساتھ عورتوں کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔ کیا ہم یہی کپڑا (احرام) حج کے لیے جس کو ہم نے پہلے ہی سے عمرہ کے احرام میں چند مہینوں پہلے یا گزشتہ سال کے حج میں استعمال کیا ہے ، استعمال کرسکتے ہیں؟ (۲) اگر کوئی عورت حج کے دنوں حائضہ ہوجائے(آٹھ سے تیرہ ذی الحجہ تک)تو کیا اس کا حج قبول ہوگا؟ وہ طواف زیارت کیسے ادا کرے گی حتی کہ وہ پندرہویں ذی الحجہ کے بعد بھی پاک نہیں ہے؟

    سوال:

    جواب نمبر: 6373

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1083=1055/ د

    (۱) کرسکتے ہیں۔

    (۲) جب حیض سے پاک ہو اسی وقت طواف زیارت کرلے۔ اس کا حج قبول ہوجائے گا۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند