عبادات >> حج وعمرہ
سوال نمبر: 5725
اگر کوئی شخص حج سے واپسی پر گھر والوں یا دوست واحباب وغیرہ کے لیے کچھ خریداری کرتا ہے تو کیا ایسا کرنا صحیح ہے؟
اگر کوئی شخص حج سے واپسی پر گھر والوں یا دوست واحباب وغیرہ کے لیے کچھ خریداری کرتا ہے تو کیا ایسا کرنا صحیح ہے؟
جواب نمبر: 572501-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 320=320/ ھ
حج سے فارغ ہوکر گھر والوں یا دوست و احباب کے لیے سامان خریداری میں مضائقہ نہیں، گنجائش ہے، لیکن مارکیٹنگ میں ایسا انہماک گویا وہی مقصود ہو اورجس کی وجہ سے ارکان و مناسک کی ادائیگی میں خلل واقع ہو، مکروہ ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
حالت احرام كے واجبات و ممنوعات
14556 مناظرمیں گزشتہ آٹھ سال سے سعودی عرب میں کام کررہا ہوں مالی حالات کی وجہ سے اس مدت میں میں نے حج نہیں ادا کیا۔ الحمد للہ اب میری مالی حالت آرام دہ ہے اوران شاء اللہ اس سال اپنی بیوی کے ساتھ میں حج کرنے جارہا ہوں۔میرے والدین الحمد للہ زندہ ہیں اوروہ پاکستان میں رہتے ہیں۔ میرے دوبڑے بھائی ہیں ایک سعودی میں کام کررہاہے جب کہ دوسرا پاکستان میں کام کررہا ہے اورہمارے والدین کی خدمت کررہا ہے۔ اب اوپر مذکورصورت حال کو دھیان میں رکھتے ہوئے میرے والد صاحب مجھے حج ادا کرنے کی اجازت نہیں دے رہے ہیں۔ وہ کہہ رہے ہیں کہ پہلے تم میرے حج کا انتظام کرو اس کے بعد تم ادا کرو بصورت دیگر تمہاراحج قبول نہیں ہوگا۔ برائے کرم تفصیل سے لکھیں کہ اس طرح کی صورت حال میں اسلام کا کیا حکم ہے؟ اورنیز کیا اسلام میرے والد صاحب کو اس بات کی اجازت دیتا ہے کہ وہ مجھے حج کرنے سے روکیں؟ برائے کرم اس فقہ کا نام لکھیں جس میں آپ جواب دیں۔
1423 مناظرحالت احرام میں بال ٹوٹنے ، روزے کے دوران شہوت کے ساتھ منی خارج ہوجانے اور قسم کے بعض مسائل
5580 مناظرکیا حج بدل ادا کرنے کے لیے صرف ایسے شخص کوبھیجنا ضروری ہے جس نے پہلے سے حج کیا ہو یا ہم ایسے شخص کو بھیج سکتے ہیں جس نے حج نہیں کیا ہے، کیوں کہ اس کے پاس اتنے پیسے نہیں ہیں،کیا ایسا شخص حج بدل ادا کرسکتاہے؟ حج کے مہینہ کے دوران نویں سے تیرہویں ذی الحجہ کی عصر تک تکبیر تشریق فرض نماز کے بعد پڑھی جاتی ہے۔ میرا سوال یہ ہے کہ کیا اس کو صرف ایک ہی مرتبہ پڑھنا ہے یا اس کو تین مرتبہ پڑھ سکتے ہیں؟ کیوں کہ کچھ علماء کرام تین مرتبہ پڑھنے کو بدعت تصور کرتے ہیں جب کہ بہت ساری مساجد میں تین مرتبہ پڑھی جاتی ہے؟
4974 مناظراگر كمائی کے لیے جانے والا حج کرلے تو درست ہوگا یا نہیں؟
8929 مناظر