• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 4997

    عنوان:

    حج کے دوران ایک حنفی حاجی کو کیا کرنا چاہیے، کیوں کہ عصر کی نماز حرمین شریفین میں مثل اول میں ادا کی جاتی ہیں۔

    سوال:

    حج کے دوران ایک حنفی حاجی کو کیا کرنا چاہیے، کیوں کہ عصر کی نماز حرمین شریفین میں مثل اول میں ادا کی جاتی ہیں۔

    جواب نمبر: 4997

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 493=544/ل

    ایسی صورت میں حرمین شریفین کی فضیلت کے پیش نظر، نیز صاحبین و دیگر ائمہ رحمہم اللہ کے مسلک پر عمل کرتے ہوئے مثل اول پر امام کی اقتداء میں نماز پڑھ لینے کی گنجائش ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند