• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 461

    عنوان:

    کیا محرم کا خود حلق کرنا درست ہے؟

    سوال:

    ایک آدمی نے مجھے بتایا کہ عمرہ (طواف و سعی) مکمل کرنے کے بعد کسی سے مدد لینے کے بجائے میں اپنا سر خود ہی حلق کرسکتا ہوں۔کیا ایسا کرنا درست ہے؟ نیز، عمرہ کے بعد کیا داڑھی کے بال بھی کاٹنا چاہیے یا اس کا کاٹنا ضروری نہیں ہے؟ حال ہی میں میں نے عمرہ کیا اور عمرہ کے بعدمروہ پر کوئی شخص میرے داڑھی کے بال کاٹنے کے لیے تیار نہیں ہوا۔

    جواب نمبر: 461

    بسم الله الرحمن الرحيم

    (فتوى: 509/ج=509/ج)

     

    محرم اگر اپنے سرکا خود حلق کرنا جانتا ہو تو حلال ہونے کے لیے خود اپنے سرکا حلق کرسکتا ہے، اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔ اور عمرہ کے بعد ایک مشت سے زائد داڑھی کے بال کاٹنا کوئی ضروری نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند