• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 3715

    عنوان:

    لوگ کہتے ہیں کہ آبِ زمزم کھڑے ہوکر پینا زیادہ بہتر ہے، اس سلسلے میں علماء کی کیا رائے ہے؟

    سوال:

    لوگ کہتے ہیں کہ آبِ زمزم کھڑے ہوکر پینا زیادہ بہتر ہے، اس سلسلے میں علماء کی کیا رائے ہے؟

    جواب نمبر: 3715

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 70/ ج= 70/ ج

     

    آبِ زمزم احتراماً کھڑے ہوکر، کئی سانسوں میں، قبلہ رو ہوکر پینا چاہیے، شامی میں ہے: یشرب من ماء زم زم قائما مستقبلا القبلة متضلعا منہ متنفسا فیہ مراراً ناظرا في کل مرة إلی البیت ماسحاً بہ وجھہ ورأسہ وجسدہ صابا منہ علی جسدہ إن أمکن کما في البحر (ج:۳ ص۵۴۶)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند