• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 2232

    عنوان:

    کیا ہم اپنے روپئے سے اپنے والدین کے لیے حج کرسکتے ہیں؟

    سوال:

    کیا ہم اپنے روپئے سے اپنے والدین کے لیے حج کرسکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 2232

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 686/م=681/م

     

    اگر آپ کے والدین باحیات ہیں اور وہ از خود حج کرنے کی استطاعت رکھتے ہیں اور ان پر حج فرض بھی ہے تو ان کو اپنا حج خود کرنا لازم ہے لقولہ تعالیٰ: وَلِلّٰہِ عَلَی النَّاسِ حِجُّ الْبَیْتِ مَنِ اسْتَطَاعَ اِلَیْہِ سَبِیْلاً (الآیة) اور اگر آپ کے والدین حیات نہیں رہے یا حیات ہیں لیکن حج کی استطاعت نہیں تو آپ اپنے روپئے سے اپنے والدین کے لیے حج کرسکتے ہیں، حدیث میں ہے کہ جو کوئی اپنے ماں باپ کی طرف سے حج بدل کرتا ہے تو کرنے والے کو دس حج کا ثواب ملتا ہے، عن جابر -رضي اللہ عنہ- مرفوعاً: من حجّ عن أبیہ أو أمہ فقد قضی عنہ حجّتہ وکان لہ فضل عشر حجج الحدیث (غنیة المناسک)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند