• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 177194

    عنوان: عمرہ كے بعد حلق كرانا ضروری ہے یا قصر كافی ہے؟

    سوال: جناب،میں پچھلے سال رمضان میں عمرہ کرنے گیا تھا اور اللہ کے فضل و کرم سے اس سال پھر جا رہا ہو ں، میرا سوال یے ہے کہ میں پچھلی بار عمرہ کے بعد میں پوری طرح گنجا ہوا تھا تو کیا اس سال بھی گنجا ہونا ہوگا یہ صرف تھوڑے بال کٹوا دو ں یہ جو شرعی اور صحیح طریقہ ہو وہ آپ بتا دیں۔

    جواب نمبر: 177194

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 616-498/D=07/1441

    اس سال عمرہ کرنے کے بعد بھی حلق یا قصر کرانا فرض ہوگا بغیر حلق یا قصر کرائے بغیر آدمی احرام کی پابندیوں سے باہر نہیں نکلتا۔

    اگر سر کے بال انگلی کے ایک پور سے زیادہ لمبے ہیں تو پورے سر کا قصر بھی کراسکتے ہیں خواہ قینچی سے یا مشین سے۔

    اور اگر ایک پور سے کم ہے تو حلق کرانا ضروری ہے اس صورت میں قصر کرانا جائز نہیں۔ حلق کہتے ہیں استرے یا بلیڈ سے سر منڈانے کو، قصر کہتے ہیں بال چھوٹے کرانے کو خواہ قینچی سے یا مشین سے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند