• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 175683

    عنوان: عورت كا اپنے بھانجے كے ساتھ حج پر جانا درست ہے یا نہیں؟

    سوال: عرض یہ ہے کہ ایک بیوہ عورت (ممانی ) اپنے بھانجے اور بھانجی کے ساتھ حج پر ازروئے شرع جاسکتی ہے یانہیں ؟مدلل جواب عنایت فرمائیں میں آپ حضرات کا شکر کزار ہوں گا۔

    جواب نمبر: 175683

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 420-386/M=05/1441

    اگر مذکورہ عورت ممانی ہے تو پھر وہ بھانجہ، عورت کے شوہر کا ہوگا، اور شوہر کا بھانجہ، بیوی کے لئے محرم نہیں ہوتا، پس عورت کو نامحرم کے ساتھ حج کے لئے جانا جائز نہیں اور اگر وہ بھانجہ عورت کا حقیقی بھانجہ ہے تو پھر عورت خالہ ہوئی اور خالہ و بھانجہ کے درمیان محرمیت کا رشتہ ہے لہٰذا اِس صورت میں عورت اپنے حقیقی بھانجے کے ساتھ حج کے لئے جاسکتی ہے بشرطیکہ بھانجہ جوان ہو اور کسی فتنہ کا اندیشہ نہ ہو۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند