• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 17496

    عنوان:

    اگرکسی شخص (غیر صاحب نصاب) پر حج فرض نہ ہو لیکن کوئی صاحب نصاب شخص ا س کو پیسے دے کر حج کرا دے گا، تو کیا اس غیر صاحب نصاب شخص کے ذمہ سے فرض ادا ہوجائے گا یایہ نفلی حج ہوگا؟

    سوال:

    اگرکسی شخص (غیر صاحب نصاب) پر حج فرض نہ ہو لیکن کوئی صاحب نصاب شخص ا س کو پیسے دے کر حج کرا دے گا، تو کیا اس غیر صاحب نصاب شخص کے ذمہ سے فرض ادا ہوجائے گا یایہ نفلی حج ہوگا؟

    جواب نمبر: 17496

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل):1855=1484-12/1430

    اگر وہ اپنی طرف سے حج فرض کی نیت کرکے حج کرلے تو اس کا حج فرض ادا ہوجائے گا، نیز اگر وہ اس کے بعد مال دار ہوگیا اور اس میں حج کرنے کی استطاعت ہوگئی تو اس پر دوبارہ حج کرنا ضروری نہیں ہوگا۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند