• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 174589

    عنوان: مقروض کے لیے حج یا عمرے کا حکم

    سوال: مجھ پر کچھ قرضہ ہے اور انشاء اللہ میں بہت جلد اسے چکا دوں گا،کیا اس وقفہ کے دوران میں حج یا عمرہ کر سکتا ہوں؟

    جواب نمبر: 174589

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:227-180/N=3/1441

    اگر آپ کے پاس قرضے کی ادائیگی کا انتظام ہے یا اس کی قوی امید ہے اور ابھی قرضے کی ادائیگی کا وقت نہیں آیا ہے تو قرضہ ہوتے ہوئے حج یا عمرہ کرنے میں کچھ حرج نہیں؛ البتہ اگر حج یا عمرہ سے پہلے قرضہ ادا کرکے اس سے سبک دوشی ہوجائے تو بہتر ہے (غنیة الناسک محقق جدید، ص: ۶۲، ۶۳، مطبوعہ: پاکستان)۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند