• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 17455

    عنوان:

    حج کمیٹی کے ذریعہ سے حج ادا کرنے جانا جس میں حکومت کرایہ پر انڈیا کے مسلمانوں کو سبسڈی دیتی ہے درست ہے؟ کیوں کہ حکومت جو خرچ ادا کرتی ہے وہ مسلمانوں کو سہولت دینے کے لیے ہوتا ہے اور دوسری بات کہ جو پیسہ سبسڈی میں دیا جاتاہے وہ سود کا ہوسکتا ہے۔ اس لیے برائے کرم وضاحت فرماویں کہ کیایہ اسلامی نقطہ نظر سے جائز ہے یا نہیں؟

    سوال:

    جواب نمبر: 17455

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل):1842=1448-11/1430

    حاجیوں کو حکومت جو رعایت اور چھوٹ دیتی ہے حاجیوں کے لیے اس سے فائدہ اٹھانا درست ہے، محض سود کے اندیشہ سے اس کے عدم جواز کا حکم نہیں ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند