• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 173113

    عنوان: هندوستان میں شافعی مسلك كے حساب سے نماز كیوں نہیں پڑھنے دیتے جب كہ حج میں اجازت دیتے ہیں؟

    سوال: لسلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ. میرا یہ سوال ہے کہ, ہم حنفی لو جب حج کرنے جاتے ہیں یا پھر عمرہ کرنے جاتے ہیں تو, شافعی مسلک کے وقت کے حساب سے نماز پڑھتے ہیں. ہندوستان واپس آنے کے بعد اگر کوئی شافعی مسلک کے حساب سے نماز پڑھ رہا ہو تو, ابھی وقت نہیں ہوا کہہ کر انہیں روکتے ہی کیوں? امید ہے کہ جواب دینگے اللہ حافظ

    جواب نمبر: 173113

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 34-24/B=01/1441

    امام صاحب کے دو قول ہیں احوط اور مفتی بہ قول کے مطابق عصر کا وقت دو مثل کے بعد شروع ہوتا ہے؛ اس لئے ہندوستان میں رہتے ہوئے مفتی بہ قول کے مطابق نماز پڑھیں لیکن حرمین میں اگر مثل ثانی ختم ہونے سے پہلے عصر کی نماز پڑھ لی جائے تو امام صاحب کے دوسرے قول کے مطابق نماز درست ہو جائے گی تاکہ حرمین میں جماعت کے ساتھ نماز پڑھنے کے ثواب سے محرومی نہ ہو۔ ووقت الظہر من زوالہ إلی بلوغ الظّلّ مثلیہ وعنہ مثلہ سوی فيء الزوال ۔ قال الشامی: وعن الإمام إلی بلوغ الظل مثلہ ۔ (الدر مع الرد ، کتاب الصلاة ، ۲/۱۴، ۱۵، ۱۶، زکریا دیوبند)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند