عبادات - حج وعمرہ

Saudi Arabia

سوال # 172702

میں فرض حج اور نفل حج کے درمیان فرق کے بارے میں جاننا چاہتاہوں، نیز نفل حج کی نیت اور دیگر ارکان حج نفل کے سلسلے میں بھی بتائیں۔ شکریہ

Published on: Aug 8, 2019

جواب # 172702

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa:1118-931/sd=12/1440



حج فرض او رنفل کے درمیان صرف نیت کا فرق ہوتا ہے، حج فرض میں فرض کی نیت کی جاتی ہے اور نفلی حج میں نفل کی، باقی ارکان حج کی ادائیگی میں دونوں میں کوئی فرق نہیں ہے، جس طرح فرض حج ادا کیا جاتا ہے، اسی طرح نفلی حج بھی ادا کیا جاتا ہے۔



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات