• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 172554

    عنوان: عمرہ كا احرام باندھ كر نكلے مگر چیك پوسٹ سے واپس كردیا گیا‏‏، تو كیا كوئی دم واجب ہوگا؟ اور اس كی ادائیگی كا كیا طریقہ ہوگا؟

    سوال: سر میرا سوال یہ ہے کہ حج کے شروع کے دنوں میں سعودی عرب کے شھر جبیل سے عمرہ کی ادائگی کے لئے میقات پر احرام باندھنے کے بعد جب مکہ کی طرف آگے بڑھے تو ایک دو کلومیٹر کے بعد ہمیں چیک پوسٹ پر روک کر واپس کر دیا گیا کے عمرہ بند ہوگیا ہے آپ لوگ واپس جائیں۔پھر ہم نے واپس میقات آکر احرام کھول دیا صرف جمعہ کی نماز ادا کی۔عرض یہ ہےکہ اب میں چن دنوں کے بعد حج کے لئے جا رہا ہوں اگر تو دم واجب ہو گیا ہے اس کا حج جانے سے پہلے کیسے ادا کریں جبکہ فی الحال ہم مکہ نہیں جاسکتے جب تک ہمییں حج کا اجازت نامہ جاری نہیں ہوتا ۔براہ کرم رہنمائ فرمایں کے اسکا طریقہ کیا ہو گا اور کیسے ہوگا۔

    جواب نمبر: 172554

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1231-1147/B=01/1441

    اس کے بعد ایک دم واجب ہوگا، اور عمرہ کی قضا بھی واجب ہوگی۔ آپ کا کوئی معتمد آدمی عمرہ کے لئے آئے تو اس کو ایک بکرے کی قیمت دیدیں وہ بکرا خرید کر آپ کی طرف سے ذبح کر دے گا۔ یا کوئی معتمد آدمی مکہ میں ہو تو آپ سے ٹیلیفون پر کہہ دیں کہ میری طرف سے ایک بکرا حدود حرم میں ذبح کرادیں آپ انہیں بینک کے واسطہ سے پیسہ بھیج دیں۔ یا جب عمرہ کی قضا کے لئے آئیں اس وقت خود ہی بکرا لے کر ذبح کرادیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند