• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 170815

    عنوان: غیر مسلم سے قرض لے كر حج كرنا؟

    سوال: کیا فرماتے ہیں علماء اکرام اس مسئلہ کے بارے میں ایک صاحب کا حج میں نمبر لگ گیا اور رقم پاس نہیں ہے تو کیا وہ غیر مسلم سے قرض رقم لے سکتاہے؟

    جواب نمبر: 170815

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:868-736/sd=11/1440

    اگر حج کی استطاعت نہیں ہے، تو حج فرض نہیں ہے، لیکن اگر غیر مسلم سے قرض لے کر حج کرلیا، تو حج اداء ہوجائے گا، غیر مسلم سے قرض لینے کی وجہ سے حج میں کراہت نہیں آئے گی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند