عبادات - حج وعمرہ

pakistan

سوال # 170246

میرے بھائی اپنی فیملی بیوی اور بچوں کے ساتھ عمرہ پر جا رہے ہیں۔ احرام میں سفر کی مدت زیادہ ہونے کی وجہ سے انھوں نے ارادہ کیا ہے کہ وہ پہلے ہوٹل میں جاکر تھوڑا آرام کریں گے ۔ پھر مسجد عائشہ جاکر احرام کی نیت پھر عمرہ کریں گے ۔ کیا اس عمل میں کسی قسم کی شرعی پابندی تو نہیں ہے ؟

Published on: May 13, 2019

جواب # 170246

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa : 893-753/B=09/1440



ہندو پاک سے عمرہ کے لئے ہوائی جہاز سے جانے والوں کو اپنے یہاں کے ایئرپورٹ سے احرام باندھ لینا چاہئے۔ یا قرن المنازل سے پہلے احرام باندھ لینا چاہئے۔ اگر نہیں باندھا اور ہوٹل میں جاکر ٹھہر گیا پھر مسجد عائشہ سے احرام باندھا تو اس پر ایک دَم واجب ہوگا۔ مکہ مکرمہ میں بغیر احرام داخل ہونا ممنوع ہے۔



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات