• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 169628

    عنوان: حالت احرام میں ایسی چپل -جس میں پنجہ سے اوپر ابھری ہوئی ہڈی ڈھکی ہو- استعمال كرنے كا كیا كفارہ ہے؟

    سوال: حالت احرام ميں عام چپل استعمال كر سكتے هيں جبكه يه كعب يعني عظم الناتىء كے عين اوپر ڈھکا هوا هو اگر ممنوع هو تو کتنی دیر تک پهننے پر صدقه لازم هو گا اور کتنا لازم هوگا

    جواب نمبر: 169628

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:643-737/sd=11/1440

    حالت احرام میں ایسی چپل استعمال کرنا جس میں پنجہ سے اوپر ابھری ہوئی ہڈی ڈھکی ہوئی ہو؛ ممنوع ہے، ابھری ہوئی ہڈی کا کھلا رہنا ضروری ہے، لہذا ایسی چپل استعمال کرنی چاہیے جس سے پیر کی ابھری ہوئی ہڈی چھپنے نہ پائے، لہذا اگر ایک دن یا ایک رات یا بارہ گھنٹے ایسی چپل پہنی جس میں ابھری ہوئی ڈھکی ہوئی تھی، تو ایک دم واجب ہوگا اور اگر ایک گھنٹہ سے زیادہ اور بارہ گھنٹے سے کم ایسی چپل پہنی، تو صدقہ لازم ہوگا اور اگر ایک گھنٹہ سے کم پہنا تو ایک دو مٹھی گیہوں یا اس کی قیمت کا صدقہ واجب ہوگا۔ ( انوار مناسک، ص: ۲۱۰)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند