• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 169507

    عنوان: عمرے میں بال كتنی مقدار میں كاٹنا ضروری ہے؟

    سوال: میں نے حج کرلیاہے، ظاہر ہے عمرہ بھی کیا ہے، اب دوبارہ عمرہ کے لیے جانا چاہ رہاہوں ، میرا سوال یہ ہے کہ میں عمرہ میں سر منڈوانا نہیں چاہتا، ایسی صورت میں بال کی کتنی مقدار کاٹنی ہے اور سر کے کس حصے کی ؟ کیا میرے ہمراہ جو لوگ رہیں گے وہ سر کے بال کاٹ سکتے ہیں؟ براہ کرم، تفصیل سے جواب دیں۔

    جواب نمبر: 169507

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 734-605/B=07/1440

    پورے سر کے بال استرے سے اتروا سکتے ہیں۔ یا انگلی کے پوروے کے برابر قینچی سے بال کٹوا سکتے ہیں۔ لیکن قصر کے بجائے منڈوانا افضل ہے آپ کے احباب نے اگر عمرہ مکمل کر لیا ہے تو اپنے بال کٹوانے سے پہلے دوسرے ساتھی کے بال کاٹ سکتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند