• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 169408

    عنوان: اگر كوئی عمرہ كا احرام باندھ لے اور انڈرویئر اتارنا بھول جائے تو وہ كیا كرے

    سوال: میں نے عمرہ کی نیت کری اور مسجد میں احرام باندھ لیا اور میں انڈروئیر اتارنا بھول گیا ، مجھے بتائیں کہ اگر بھول جائیں تو کیا مسئلہ ہے؟ میں نے جان کر نہیں پہنا تھا۔ براہ کرم، رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 169408

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:779-757/L=8/1440

    حالتِ احرام میں انڈر ویئر پہننا جائز نہیں ،اور جنایت کے باب میں بھول چوک کا اعتبار نہیں ہے۔

    (الواجب دم علی محرم بالغ) فلا شیء علی الصبی خلافا للشافعی (ولو ناسیا) أو جاہلا أو مکرہا... (إن طیب عضوا) کاملا ولو فمہ.. (أو لبس مخیطا) لبسا معتادا.(الدر المختار:3/572-577،ط:زکریا دیوبند)؛

    لہذا اگر آپ پورے ایک دن یا ایک رات (بارہ گھنٹے) اس کو پہنے رہ گئے تھے تو ایک دم دینا لازم ہوگا اور اگر اس سے کم پہنا ہے تو صدقہ دینا ضروری ہوگا اور اگر ایک گھنٹہ سے بھی کم پہنا ہے تو ایک مٹھی گیہوں دیدینا کا فی ہوگا۔(غنیة الناسک:۲۵۱)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند