• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 168901

    عنوان: ٹیكسی ڈراوئیور كے لیے ا حرام كا مسئلہ

    سوال: اگر کوئی ٹیکسی ڈرائیور میقات سے باہر ٹھہرے اوراس کا کام لوگوں کو مدینہ شریف سے مکہ شریف لے جانا ہو تو کیا اس کو ہر مرتبہ احرام پہننا پڑے گا اور عمرہ کرنا پڑے گا؟

    جواب نمبر: 168901

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 664-1061/M=01/1441

    صورت مسئولہ میں جب کہ ٹیکسی ڈرائیور کا کام لوگوں کو مدینہ سے مکہ لے جانے کا ہے اور اس کے لئے اسے بار بار میقات سے گذرنے کی ضرورت پڑتی ہے تو حرج و مشقت کی وجہ سے ایسے لوگوں کے لئے احرام کی پابندی لازم نہیں۔ اور اسے بلا احرام کے میقات سے گذرنے کی گنجائش ہے، اسے ہرمرتبہ احرام باندھ کر جانا اور عمرہ کرنا لازم نہیں۔ عن ابن عباس رضی اللہ عنہ قال: لایدخل أحد مکة إلا بإحرام إلا الحَطّابین والعَجّالین وأصحاب منافعہا (مصنف ابن ابی شیبة)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند