عبادات >> حج وعمرہ
سوال نمبر: 168737
جواب نمبر: 16873731-Aug-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:518-476/sd=6/1440
اگر سوال کا حاصل یہ ہے کہ عمرہ کرنے کی مجموعی رقم چون ہزار (54000) ہوگی؛ البتہ یکبارگی رقم جمع کرنے کے بجائے ہرماہ اٹھارہ سو روپے جمع کیے جاسکتے ہیں، تو یہ شکل شرعاً جائز ہے اور اگر اس معاملے میں مزید کچھ تفصیل ہو تو وضاحت کرکے دوبارہ حکم معلوم کرلیا جائے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
میں عرب علاقہ میں ملازمت کرتا ہوں ایک مرتبہ عمرہ کیا ہوں دوسری مرتبہ جانے کا ارادہ ہے کیا سر کے بال منڈوانا لازمی ہے ؟(۲)کیا ایک ہی سفر میں دو چار عمرہ مسجد عائشہ سے کرسکتے ہیں؟
1828 مناظرمیری ایک ایڑی میں درد ہوتا ہے، میں نے دونوں پیر میں جوراب (موزے) پہن کرعمراہ ادا کیا، کیا یہ جائز تھا یا مجھے کوئی دم وغیرہ دینا ہوگا؟
1551 مناظرمیری ایک الجھن دور فرمادیجئے۔ الحمد للہ میں
ایک باپردہ مسلمان عورت ہوں۔ مسئلہ یہ ہے کہ ہم یہاں بحرین سے روڈ کے ذریعہ عمرہ
کے لیے جاتے ہیں پورا راستہ چہرہ نقاب میں رہتاہے کیوں کہ بہت سے مرد (نامحرم
مسافر) ساتھ ہوتے ہیں۔ میں نے احرام باندھ کر چہرے پر کپڑا ڈال لیا تھا جو چہرے کو
چھوتا رہا کیوں کہ چہرہ ننگا کرنے کا حوصلہ نہیں ہورہا تھا۔ اور یہ بھی پڑھا تھا
کہ ?نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم امی عائشہ رضی اللہ تعالی عنہا سے غیر مردوں کے
آنے پر فرماتے تھے کہ عائشہ نقاب گرالو?۔اب تو سارا حرم نامحرم مردوں سے بھرا ہوتا
ہے مہربانی فرماکر مدد کیجئے کہ پردے کی کیسی صورت ہو؟یہ بہت مشکل لگتا ہے کہ سارے
راستے یا پوری زندگی پردہ کرکے ایک دم پردہ اتار دوں، اللہ کا حکم منھ ننگا رکھنے
کا بھی ہے۔ پردہ کس طریقے سے کرنا چاہیے؟ نیز کیا مجھ پر دم واجب ہوگیا؟یہاں ایک
مقامی حنفی عالم صاحب نے بتایا کہ صدقہ کردیں۔ بہت سی مسلمان خواتین چہرے کا پردہ
اسی جواز کی بنا پر نہیں کرتیں کہ جب اللہ کے گھر نماز میں چہرہ کھلا رکھنے کا حکم
ہے تو چہرے کا پردہ نہیں اگر چہرے کا پردہ ہوتا تو سعودی حکومت کبھی چہرہ کھلا نہ
رکھنے دیتی۔ اس بارے میں تفصیلی حوالہ دے کر بتائیں (لیکن حوالہ اردو میں دیجئے
گا)۔ اللہ آپ کو اجر عظیم عطا فرمائے۔ میری پردے کی مشکل حل کردیں میرا اپنے میاں
کے ساتھ حج کا ان شاء اللہ ارادہ ہے۔ دعا بھی کیجئے او ررہنمائی بھی فرمادیں کہ
پردے کا کیا کروں؟
برائے کرم حج و عمرہ عنوان کے تحت سوال و جواب نمبر 10323(فتوی نمبرJ/93=99) کا جواب ملاحظہ فرمائیں۔ اس سلسلے میں درج ذیل عبارت ملاحظہ فرمائیں:
مسئلہ: طواف عمرہ پورا یا اکثر یا اقل اگر چہ ایک ہی چکر ہو اگر جنابت یا حیض و نفاس کی حالت میں یا بے وضو کیا تو دم واجب ہوگا۔
مسئلہ: طواف عمرہ میں بدنہ اور صدقہ واجب نہیں ہوتا۔(معلم الحجاج ص:۲۴۵)۔
اگر مناسب سمجھیں تو مندرجہ بالا فتوی پر نظر ثانی فرمالیں۔
1927 مناظرکچھ احباب فرض حج ادا کرنے کے بعد نوافل حج میں لگ جاتے ہیں اور مسلسل ہر سال حج کوجاتے ہیں ۔جب کہ قرعہ اندازی ہونے کی وجہ سے دوسرے احباب جن پر حج فرض ہے وہ محروم رہ جاتے ہیں ۔ کیا ائمہ حضرات کا یہ فرض نہیں بنتا کہ وہ عوام کو اس بات سے روشناش کرائیں تاکہ لوگوں کو حج فرض ادا کرنے کا موقع آسانی سے نصیب ہوسکے۔ اس کا جواب اس انداز سے دیں کہ ہم اس کی فوٹو کاپی کراکر مسجدوں کے اندر چسپاں کرسکیں۔
2122 مناظر