• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 16794

    عنوان:

    میں ریاض، سعودی عربیہ میں رہتاہوں۔ مجھ کو مکہ کام کرنے کے لیے دس دن کے لیے جانا ہے۔میری نیت یہ ہے کہ میں مکہ جاؤں گا اور وہاں دس دن کام کروں گا اس کے بعد دس دن کے لیے بعد میں عمرہ کروں گا۔ برائے کرم نوٹ کریں کہ چوں کہ میں ہر دن تقریباً سولہ گھنٹہ کام کروں گا ان دونوں میں اس لیے مجھ کو شروع میں عمرہ کرنے کا وقت نہیں ملے گا اور اس وجہ سے اس کو صرف دس دن کے بعد ہی کرسکتاہوں۔کیا مجھ کو ریاض سے احرام باندھنا ہوگا؟ (۲)کیا میں اپنا کام مکمل کرنے کے بعد طائف میں میقات جاکر کے دس دن کے بعد احرام باندھ سکتاہوں؟ کیا اس صورت میں کوئی دم ہے؟ (۳)کیا میں مکہ میں مسجد عائشہ سے احرام باندھ سکتاہوں؟ کیا ان صورتوں میں کوئی دم ہے؟ ...

    سوال:

    میں ریاض، سعودی عربیہ میں رہتاہوں۔ مجھ کو مکہ کام کرنے کے لیے دس دن کے لیے جانا ہے۔میری نیت یہ ہے کہ میں مکہ جاؤں گا اور وہاں دس دن کام کروں گا اس کے بعد دس دن کے لیے بعد میں عمرہ کروں گا۔ برائے کرم نوٹ کریں کہ چوں کہ میں ہر دن تقریباً سولہ گھنٹہ کام کروں گا ان دونوں میں اس لیے مجھ کو شروع میں عمرہ کرنے کا وقت نہیں ملے گا اور اس وجہ سے اس کو صرف دس دن کے بعد ہی کرسکتاہوں۔کیا مجھ کو ریاض سے احرام باندھنا ہوگا؟ (۲)کیا میں اپنا کام مکمل کرنے کے بعد طائف میں میقات جاکر کے دس دن کے بعد احرام باندھ سکتاہوں؟ کیا اس صورت میں کوئی دم ہے؟ (۳)کیا میں مکہ میں مسجد عائشہ سے احرام باندھ سکتاہوں؟ کیا ان صورتوں میں کوئی دم ہے؟ (۴)کبھی میں ریاض سے کمپنی کے کام سے جدہ جاتاہوں ایک دن کے کام کے لیے۔ میں اپنا کام مکمل کرنے کے بعد عمرہ کرنا چاہتاہوں۔ مجھ کو کہاں سے احرام باندھنا ہوگا؟کیا میں اس کوجدہ سے باندھ سکتاہوں (بغیر کسی دم کے) یا مجھ کو طائف میں میقات پر جاناہوگایا مجھ کو اس کو ریاض سے باندھنا ہوگا؟ برائے کرم مجھ کو بتائیں کہ کیا اوپر مذکور کسی بھی صورت میں کوئی دم ہے؟ والسلام

    جواب نمبر: 16794

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب):1912=281-12/1430

     

    (۱) آپ کو ریاض سے مکہ مکرمہ آنے کے لیے میقات سے احرام باندھ کر آنا ہوگا، پہلے عمرہ کریں گے اس کے بعد اپنے کام میں مشغول ہوں گے۔ 5-6 گھنٹے پہلے آجائیں یا ایک دن پہلے آجائیں اور اطمینان سے عمرہ کرکے اپنے کام کو کریں۔ دس دن کے لیے موٴخر کرنا درست نہیں۔

    (۲) جی نہیں! اس صورت میں دم نہ دینا ہوگا بلکہ ساقط ہوجائے گا۔

    (۳) جی نہیں! کسی قریب کی میقات سے احرام باندھ کر عمرہ کرنا ہوگا۔

    (۴) جدہ سے احرام باندھ سکتے ہیں۔ کوئی دم واجب نہ ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند