• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 166766

    عنوان: کیا عورت بنا محرم کے حج پر جا سکتی ہے ؟

    سوال: دوسرا سوال یہ ہے اگر عورت یہا ں سے حج کے لیے اکیلی جائے اور محرم سعودی سے ہی ساتھ میں حج کرے تو کیا حج کے حقوق کی ادائیگی ہو جائے گی یا کوئی کراہت ہوگی؟ براہ ککرم، جواب دیں۔ بڑی مہربانی ہوگی۔

    جواب نمبر: 166766

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 335-246/B=3/1440

    بغیر محرم کے عورت کو حج کے لئے جانا جائز نہیں، اگر بلا محرم کے گئی تو وہ گنہگار ہوگی۔

    (۲) دہلی سے جدہ تک بلا محرم کے عورت کو سفر کرنا بھی جائز نہیں وہ گنہگار ہوگی، ویسے اس طرح جانے کے بعد اگر حج کے تمام مناسک محرم کے ساتھ کر لئے تو اس کا فریضہ حج ادا ہو جائے گا لیکن وہ گنہگار ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند