عبادات - حج وعمرہ

Pakistan

سوال # 166734

ایک شخص معذور چل پھر نہیں سکتا اور حج کے لیے پاکستان سے ایااور اس نے طواف زیارت کے دو چکر ناپاکی کی حالت میں کیے اور پھر واپس اپنے ملک چلا گیا اب اس کا واپس آنا بھی محال ہے وہ چارپائی پر ہے اب اس کے لئے کیا حکم ہے ؟

Published on: Nov 27, 2018

جواب # 166734

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa : 322-282/B=3/1440



صورت مذکورہ میں اگر اس شخص نے شروع میں پانچ چکر طواف زیارت کے پاکی کی حالت میں کرلئے ہوں اور دو چکر ناپاکی کی حالت میں کئے ہیں تو اس کے لئے بیوی حلال ہو جائے گی۔ اور اگر اس نے صرف دو ہی چکر وہ بھی ناپاکی کی حالت میں کئے تو اس کا طواف زیارت ادا نہ ہوا۔ واپس گھر جانے پر بیوی حلال نہ ہوگی الا یہ کہ دوبارہ مکہ پہونچ کر طواف زیارت کرے۔ اس کے سوا اور کوئی چارہ نہیں ہے۔ طواف زیارت فرض ہے، اس کے بغیر حج صحیح نہیں ہوتا۔



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات