عبادات - حج وعمرہ

India

سوال # 166213

کیا فرماتے ہیں علماء دین و مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ ایک بزرگ آدمی ہیں جن پر حج فرض ہے ابھی انہوں نے حج نہیں کیا عمرہ کرکے آئے ہیں اب ان کو حج کی بولتے ہیں تو کہتے ہیں کہ اللہ کا گھر تو دیکھ ہی لیا اب حج کی کیا ضرورت ہے ؟ ان کے بارے میں کیا حکم ہے ؟

Published on: Oct 23, 2018

جواب # 166213

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa:172-83/sd=2/1440



حج فرض ہونے کے باوجود یہ کہنا کہ اللہ کا گھر تو دیکھ ہی لیا، اب حج کی کیا ضرورت ہے، قطعا غلط بات ہے، اس میں حج جیسی عظیم الشان عبادت کی بے ادبی کا شائبہ ہوتا ہے، توبہ استغفار کرنا چاہیے، اگر حج فرض ہے تو اس کی ادائیگی ضروری ہے، عمرہ کرلینے سے حج کی فرضیت ساقط نہیں ہوگی۔



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات