• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 165363

    عنوان: كیا احرام منی میں جاکر بادھنا درست ہے ؟

    سوال: ایک شخص جدہ میں رہتا ہے وہ اپنی اہلیہ کے ساتھ اس سال حج کرنے جارہاہے تو وہ عمرہ کرکے واپس جدہ چلا جائے ، اور آٹھ ذی الحجہ کو فجر کے بعد سیدھا منیٰ پہونچے اور منیٰ پہونچ کر حج کا احرام باندھے کیایہ درست ہوگا؟یا وہ جدہ سے ہی احرام باندھ کر منیٰ جائیگا ؟کیا منیٰ پہونچنے سے پہلے احرام ناندھنا ضروری ہے ؟

    جواب نمبر: 165363

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 55-54/M=1/1440

    صورت مسئولہ میں اس شخص کو اپنی جائے اقامت یعنی جدہ سے ہی حج کا احرام باندھ کر منیٰ جانا چاہئے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند