عبادات >> حج وعمرہ
سوال نمبر: 165277
جواب نمبر: 16527701-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 57-171/D=3/1440
منیٰ مکہ مکرمہ سے علیحدہ ایک وادی (پہاڑوں کے درمیان کا میدانی حصہ) ہے جو وسیع میدان کی شکل میں ہے یہ مشاعر مقدسہ میں ہے اور مستقل جگہ ہے یہاں کسی قسم کی آبادی نہیں ہے حج کے زمانہ میں حجاج کرام کے خیمے لگتے ہیں۔ تفصیل کے لئے دیکھیں(چند اہم عصری مسائل: ۱۶۸/۲، مشاعر مقدسہ کی مشاہداتی رپورٹ)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
حج کے فضائل اور ماثور دعاوٴں سے متعلق کتابیں گھر میں سب کو مطالعہ کے لیے دی جاسکتی ہیں
مفتی
صاحب میں نے بہت پہلے عمرہ کیا اور میں نے عمرہ کی حالت میں اپنے ناخون کاٹ لیے۔کیوں
کہ میں نہیں جانتا تھا کہ یہ احرام میں ممنوع ہے۔ اس کے بعد میں نے پانچ مزید عمرے
ادا کئے بغیر کسی غلطی کے۔ اب مجھ کو کیا کرنا چاہیے کیوں کہ میں اس سال حج کرنے
کے لیے جارہا ہوں؟ کیا مجھ کو فدیہ ادا کرنا ہوگا یا بکرے کی قربانی کرنی ہوگی؟
برائے کرم میری مدد کریں کہ میں کیسے توبہ کرسکتاہوں ؟
میری والدہ کی عمر 74سال ہے۔ شوگر کی مریضہ ہیں۔ کبھی کبھی خون کا دباؤ زیادہ ہوجاتا ہے، گھٹنوں (جوڑوں) میں کمزوری ہے اور گر می برداشت نہیں کرسکتی ہیں، کیوں کہ خون کا دباؤ ایک دم چڑھ جاتا ہے۔ میرا سوال یہ ہے کہ ان حالات میں کیا حج کرنا فرض ہے؟ ان کا فرض حج ابھی تک ادا نہیں ہواہے۔
1510 مناظراگر حاجی مکہ میں پندرہ دن قیام کے بعد منیٰ پہنچے، تو وہ منیٰ، مزدلفہ، عرفات میں قصر کرے گا یا پوری پڑھے گا؟ اگر حاجی مکہ میں دس دن قیام کے بعد منیٰ پہنچے تو منیٰ، مزدلہ و عرفات میں نماز کے متعلق کیا حکم ہوگا؟
3679 مناظر