• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 165176

    عنوان: كیا حج بدل صرف ٹکٹ کا پیسہ دے کر کرایا جاسکتا ہے؟

    سوال: حج بدل کرانے کے لئے کیا صرف ٹکٹ کا پیسہ دے کر کرایا جاسکتا ہے؟ یا پھر اس کا پورا خرچہ کھانے ، پینے اور رہنے کا بھی پیسہ دینا چاہئے؟ کیاجو حج کر چکا ہے وہی حج بدل کرے؟

    جواب نمبر: 165176

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1272-1024/SN=1/1440

    (۱) صرف ٹکٹ کا پیسہ نہیں؛ بلکہ آمد و رفت ، رہائش اور کھانے وغیرہ کا پورا خرچ دینا چاہئے ۔

    (۲) بہتر تو یہ ہے کہ جس نے اپنا حج کرلیا ہے اسے ہی حج بدل کے لئے بھیجا جائے؛ لیکن اگر ایسے شخص کو بھیجا جائے جس نے حج نہیں کیا ہے تو بھی حج بدل ادا ہو جائے گا۔ والأفضل للإنسان إذا أراد أن یحج رجلا عن نفسہ أن یحج رجلا قد حج عن نفسہ ومع ہذا لو أحج رجلا لم یحج عن نفسہ حجة الإسلام یجوز عندنا وسقط الحج عن الأمر کذا فی المحیط (ہندیہ: ۱/۲۵۷، ط: زکریا)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند