عبادات - حج وعمرہ

Pakistan

سوال # 164932

میرا سوال یہ ہے کہ جو شخص حدود میقات کے اندر مقیم ہو لیکن حدود حرم سے باہر ہو مکہ سے قریباً 150 کلومیٹر کے فاصلے پر قیام پزیر ہو تو کیا وہ حج تمتع کر سکتا ہے ؟اور کیا وہ آج کل میں جا کر عمرہ کر کے واپس اپنے گھر جا سکتا ہے اور 8 ذوالحجہ کو دوبارہ اپنے گھر سے احرام باندھ کر حج تمتع کی نیت سے منی کو روانہ ہو سکتا ہے ۔ برائے مہربانی رہنمائی فرمائیں۔ خیراً۔ وسیم اقبال مدینہ منورہ۔

Published on: Sep 11, 2018

جواب # 164932

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa:1398-1078/B=12/1439



میقات کے اندر رہنے والوں کے لیے تمتع نہیں ہے، جو عمرہ اس نے ایام حج سے پہلے کرلیا ہے وہ مستقل عمرہ ادا ہوگیا، اب گھر سے آکر ۸/ ذی الحجہ کو صرف حج کی نیت سے منی کو روانہ ہوگا حج تمتع کی نیت سے نہیں؛ کیونکہ اہل مکہ اور میقات کے اندر رہنے والوں کے لیے تمتع نہیں ہے۔



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات