• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 1635

    عنوان:

    حج کے فضائل اور ماثور دعاوٴں سے متعلق کتابیں گھر میں سب کو مطالعہ کے لیے دی جاسکتی ہیں 

    سوال:

    میرے ایک عزیز حج سے واپسی پر وہاں سے تقسیم ہونے ولی چند کتابیں لائے ہیں ۔ کیا وہ کتابیں گھر میں سب کو مطالعہ کے لیے دی جاسکتی ہیں؟ نیز سعودی کی کتابیں پاکستان میں منگا نے کا کیا طریقہ ہے؟

    جواب نمبر: 1635

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 534/ م= 537/ م

     

    حج کے فضائل اور ماثور دعاوٴں سے متعلق کتابیں گھر میں سب کو مطالعہ کے لیے دی جاسکتی ہیں اور جو کتابیں عقائد و مسائل اور احکام سے متعلق ہوں وہ گھر کے ان افراد کو دی جاسکتی ہیں جو عالم دین ہیں، سعودیہ سے پاکستان کتابیں منگانے کے لیے سعودی کتب خانوں کے مالکان سے رابطہ کرکے معلومات کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند