• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 161141

    عنوان: میدان عرفات میں حج كا احرام باندهنا

    سوال: مکہ مکرمہ میں مقیم حج گروپ کی خدمت کرنے والے کسی ملازم کے دل میں میدان عرفات میں حج کرنے کا خیال آجائے تو کیا وہ وہیں میدان عرفات میں احرام باندھ کر حج کرسکتا ہے ؟ کیونکہ حدود حرم میں جاکر احرام باندہنا اس کے لئے مشکل ہوگا؟

    جواب نمبر: 161141

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:825-815/D=9/1439

    حج عظیم الشان عبادت ہے جس کے ارکان، فرائض اور شرائط ہیں منجملہ ان کے میقات سے احرام باندھنا بھی ہے، مکّی کے لیے حدود حرم میقات ہے، پس مذکور فی السوال شخص وہاں حج کا ارادہ نہ کرے کیونکہ احرام کے لیے اسے حدود حرم میں آنا ہوگا۔ البتہ ذکر وتلاوت جو کرسکے کرے نیز گروپ کی جانب سے جو ذمہ داری اس کے سپرد ہے اسے پورا کرے کیونکہ حاجیوں کی خدمت بھی اہم کارثواب ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند