• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 160806

    عنوان: اگر والد پر قرض ہو تو پہلے قرض اتارنا چاہیے یا اپنا فرض حج کرنا چاہیے ؟

    سوال: میرے والد صاحب پر کچھ قرض واجب ہے ، میں اور میری والدہ فرض حج کرنا چاھتے ہیں، والد صاحب کو کوئی اعتراض نہیں، میرے لیے بہتر پہلے حج ہے یا والد کا قرض اتارنا؟

    جواب نمبر: 160806

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:881-870/M=8/1439

    والد صاحب پر جو قرض ہے اس کی ادائیگی آپ پر لازم نہیں، اس لیے اس کی وجہ سے آپ کوفریضہٴ حج موٴخر نہ کرنا چاہیے لیکن اگر آپ اخلاقی طور پر والد صاحب کا قرض اپنی طرف سے ادا کرکے جانا چاہتے ہیں تو اگر قرض معمولی ہے اور بآسانی ادا کرکے بھی جاسکتے ہیں حج کی ادائیگی میں کوئی دقت پیش نہیں آئے گی تو اچھا ہے کہ قرض بھی ادا کردیں اور حج کے لیے بھی چلے جائیں اور اگر قرض زیادہ ہے تو حج سے واپسی کے بعد بھی ادا کرسکتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند