• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 159900

    عنوان: کیا میری بیوی حرم كے سامنے ہوٹل سے اکیلے جا کر عمرہ کر سکتی ہے ؟

    سوال: میرا سوال ہے کہ میں اپنی بیوی اور ایک ۸۱ مہینے کے شیر خوار بیٹے کے ساتھ عمرہ پر جا رہا ہوں، کیا اگر میں اکیلے عمرہ کر آؤں اور میری بیوی ہوٹل میں بچے کے ساتھ بیٹھی رہے اور پھر میری واپسی پر وہ اکیلے عمرہ کر آئے اور میں ہوٹل میں اپنے بچے کے ساتھ بیٹھا رہوں؟ ہمارا ہوٹل حرم پاک کے بلکل سامنے ہے ۔ کیا اس طرح سے میری بیوی کا عمرہ ہو جائے گا؟

    جواب نمبر: 159900

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:703-597/D=7/1439

    جی ہاں آپ بچے کو لے کر ہوٹل میں رہیں اور بیوی عمرہ کرکے آجائے اس میں حرج نہیں ایسا کرنا جائز ہے اور اگر ہوٹل حرم شریف سے دور ہو تو حرم شریف تک آپ اسے پہنچاکر بھی واپس جاسکتے ہیں۔

    نوٹ: اسے راستہ وغیرہ خوب اچھی طرح سمجھادیں تاکہ کسی پریشانی میں نہ پڑیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند