• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 158610

    عنوان: رمضان میں عمرہ کروں کہ نفلی حج کروں؟ کونسا بہتر اور افضل ہوگا؟

    سوال: الحمد للہ! اللہ کی توفیق سے میں حج کرچکا ہوں، تو ابھی میں رمضان میں عمرہ کروں کہ نفلی حج کروں؟ کونسا بہتر اور افضل ہوگا؟ کیا نفلی حج امت کے نام سے کرسکتے ہیں؟ کیا نفلی حج نبی (صلی اللہ علیہ وسلم) کے نام سے کرسکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 158610

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 606-488/B=5/1439

    حدیث میں آیا ہے کہ جس نے رمضان میں عمرہ کیا اس نے میرے ساتھ حج کیا، یعنی رمضان میں عمرہ کرنے کی فضیلت اور اجر ثواب حج کرنے کے برابر ہے وہ بھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی معیت میں حج کرنے کے برابر ہے۔ اور نفلی حج کرنے میں بھی بہت اجر وثواب ہے کیونکہ عمرہ کے مقابلے میں حج میں زیادہ مشقت ہے، آپ جو چاہیں کرسکتے ہیں، اپنی طرف سے عمرہ یا حج کرکے نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کو اور تمام مسلمانوں کو اس کا ثواب پہنچا سکتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند