• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 158195

    عنوان: تین چار عورتوں کا بغیر محرم حج یا عمرہ کرنا؟

    سوال: آج بھارت سرکار کی طرف سے کہا گیا ہے کہ جس عورت کی عمر40 یا اس سی زیادہ ہے وہ 3 یا 4 عورتیں ایک ساتھ بنا محرم کے حج پے جا سکتی ہیں؟کیا جائز ہے ؟

    جواب نمبر: 158195

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:464-403/D=5/1439

    کسی عورت کے لیے حج یا عمرہ کے سفر میں جانا بعینہمحرم کے جائز نہیں، حدیث میں محرم کے ساتھ کی سخت تاکید آئی ہے اور بغیر محرم کے سفر کرنے سے سختی کے ساتھ منع کیا گیا ہے لہٰذا نوجوان لڑکی اور چالیس پینتالیس سال کی عمر کی عورت دونوں کا حکم ایک ہے جو حدیث میں مذکور ہے خواہ عورت تنہا سفر کرے یا تین چار عورتیں ایک ساتھ سفر کریں دونوں صورتیں ناجائز ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند