• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 157303

    عنوان: حج اور عمرہ کے سفر میں عورت کے ساتھ اس کا محرم ہونا ضروری ہے

    سوال: عرض یہ ہے کہ زید اپنی اہلیہ کے ساتھ عمرہ کرنے کاارادہ رکھتاہے بلکہ اس کی تیاری بھی چل رہے ہی ہے ،اس کی اہلیہ کی بڑی بہن جوبیوہ ہیں، ہیں، وہ بھی زیدکے ساتھ جاناچاچاہتی ہیں ،خودزیدبھی لیجانے تیارہے ، وہ کھتاہے کہ جب میری بیوی ساتھ ہے توساتھ جانے میں کوئی حرج نہیں۔اس لئے معلوم کرنایہ ہے کہ کیازیدصحیح کہ رہاہے ؟ یاغلط؟ کیاکرناچاہئے ؟

    جواب نمبر: 157303

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:345-292/D=4/1439

    حج اور عمرہ کے سفر میں عورت کے ساتھ اس کا محرم ہونا ضروری ہے بغیر محرم کے سفر کرنا جائز نہیں، چھوٹی بہن کا شوہر بڑی بہن کے لیے محرم نہیں ہے؛ لہٰذا چھوٹی بہن بھی سفر میں ہو تو بھی بڑی بہن کا بہنوئی کے ساتھ سفر کرنا جائز نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند