• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 15665

    عنوان:

    میں نے سنا تھا کہ اگر حج کرنے جائیں اورمدینہ منورہ کی زیارت نہ کریں تو ہمارا حج پورا نہیں ہوگا، کیا یہ صحیح ہے؟اور میرے ایک ساتھی کا کہنا ہے کہ حج کرنے کے بعد مدینہ منورہ جانا ضروری نہیں ہے۔ صحیح کیا ہے حدیث کی روشنی میں بتائیں نوازش ہوگی اور بہت سالوں سے جو شک ہے وہ رفع ہوجائے گا؟

    سوال:

    جواب نمبر: 15665

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1430=1362/1430/ب

    کسی نے حج کیا اور مدینہ طیبہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کے لیے نہ گیا تو اس کے لیے حدیث پاک میں آتا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سفارش سے محروم رہے گا۔ ویسے حج اس کا ادا ہوجائے گا۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند