• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 155706

    عنوان: جو لوگ ہندوستان سے عمرہ کرنے آئے ہیں تو کیا ان لوگوں پر فقط عمرہ کرنے کی بنا پر حج فرض ہو جائے گا؟

    سوال: محترم مفتی صاحب، جو لوگ ہندوستان سے عمرہ کرنے آئے ہیں تو کیا ان لوگوں پر فقط عمرہ کرنے کی بنا پر حج فرض ہو جائے گا؟

    جواب نمبر: 155706

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:116-114/sn=3/1439

    ایسا شخص جس پر حج فرض نہ ہوا ہو اگر وہ ماہِ رمضان میں عمرہ کرنے گیا پھر عید کے بعد شوال میں اس نے عمرہ ادا کیا تواس کے بارے میں حکم یہ ہے کہ اگر اس کے پاس حج کے ایام تک قیام کے اخراجات واسباب مہیا ہوں تو اس پر حج فرض ہوجاتا ہے، اگر اخراجات اور اسباب مہیا نہ ہوں یا پھر شوال کے بہ جائے دیگر مہینوں میں عمرہ ادا کرلے تواس پر حج بہرحال فرض نہیں ہوتا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند