• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 154829

    عنوان: طواف کے بعد جو ۲ رکعت ادا کرتے ہیں، وہ کیا ہے ؟

    سوال: طواف کے بعد جو ۲ رکعت ادا کرتے ہیں، وہ کیا ہے ؟سنت یا واجب ؟کیا یہ ادا کے بنا طواف نہیں ہوگا؟ اور اسے واجبُ طواف کیوں کہتے ہیں؟ ۲) حرم کے باہر سڑک پہ جو لوگ نماز ادا کرتے ہیں ، کیا نماز ادا ہوجائے گی؟ اور حرم کے باہرفٹ پاتھ ( footpath) پہ ادا کر لیتے ہیں جب کہ ۵ لوگ ہی ہیں اورآواز بھی صاف آتی ہو؟

    جواب نمبر: 154829

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1445-1420/M=1/1439

    طواف کے بعد دو رکعت نماز واجب ہے اسی لیے اسے واجب طواف کہتے ہیں، طواف اس کے بغیر بھی پورا ہوجاتا ہے لیکن اگر دوگانہ اس کے بعد والی ترک کردے کا تو گنہ کار ہوگا۔

    (۲) جو لوگ حرم شریف کے باہر سڑک یا فٹ پاتھ پر امام حرم کی اقتداء میں نماز ادا کرتے ہیں ان کو یہ بات معلوم ہونی چاہیے کہ اگر درمیان میں شارع عام حائل ہو تو اقتداء درست نہیں ہوگی اور اگر مانع اقتداء کوئی چیز موجود نہیں تو اقتداء میں نماز ہوجائے گی، لیکن اگر صفوں کا تسلسل نہیں ہے تو اس طرح درمیانی خلاء کو چھوڑکر کھڑا ہونا مکروہ ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند