• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 153914

    عنوان: کیا میں اپنا پورا جسم چھپانے کے لیے بھاری چادر کو اپنا احرام بنا سکتی ہوں؟

    سوال: مفتی صاحب! میرا ایک اور سوال ہے ، وہ یہ ہے کہ میں حمل سے ہوں، کیا میں اپنا پورا جسم چھپانے کے لیے بھاری چادر کو اپنا احرام بنا سکتی ہوں؟ یعنی کہ پوری چادر سے جسم بھی چھپ جائے اور سر بھی ۔ کیا حج یا عمرہ میں چادر کو احرام کے طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے؟

    جواب نمبر: 153914

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1410-1366L=12/1438

    حالتِ احرام میں عورت کے لے سلے ہوئے کپڑے پہننے کی اجازت ہے ،صرف چہرہ پر ایسا کپڑا ڈالنا منع ہے جو چہرہ کو لگے ،اگرعورت چہرہ کو چھپانے کے لیے سر پر ہیٹ ڈال کر پھر چہرہ پر کپڑا اس طور پر ڈالے کہ کپڑا چہرہ کو نہ لگے تو اس کی بھی اجازت ہے ؛اس لیے صورتِ مسئولہ میں آپ ڈھیلا ڈھالا سلا ہوا کپڑا پہن لیں تاکہ بدن کی ساخت ظاہر نہ ہواور یہ بھی کرسکتی ہیں کہ کپڑے کے اوپر سے کوئی چادر اوڑھ لیں جس سے پوراجسم اور سر چھپ جائے، عورت کے لیے حالتِ احرام میں سر چھپانا منع نہیں ہے ؛بلکہ عورت کو ضرور سر چھپانا چاہیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند