• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 153606

    عنوان: کیا طواف کے دوران بیچ بیچ میں یا ہر چکر کے مکمل ہونے پر ٹھہر کر طواف مکمل کر سکتے ہیں؟

    سوال: کیا طواف کے دوران بیچ بیچ میں یا ہر چکر کے مکمل ہونے پر تھک کر طواف مکمل کر سکتے ہیں؟ یا مسلسل بنا رُکے ساتوں چکر پورے کرنے ضروری ہیں بیٹھ کر تھوڑا آرام کر کے؟

    جواب نمبر: 153606

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1244-1205/sd=12/1438

    فقہائے کرام نے لکھا ہے کہ طواف میں آدمی کو باوقار طریقے پر چلنا چاہیے ، کوئی ایسی حرکت نہیں کرنی چاہیے ، جس میں طواف کی بے اہمیتی ظاہر ہو، لہذا صورت مسئولہ میں بہتر یہی ہے کہ ساتوں چکر مسلسل پورے کیے جائیں، درمیان میں ٹھہر ٹھہر کر طواف نہ کیا جائے ؛ لیکن یہ کوئی واجب درجہ کا حکم نہیں ہے کہ اس کی خلاف ورزی سے دم یا صدقہ واجب ہو، لہذا اگر کوئی درمیان میں تھوڑی دیر ٹھہر کر سستا لے ، تو اس کی گنجائش ہے اور اگر کوئی عذر ہو، تو درمیان میں کچھ دیر رکنے میں مضائقہ نہیں ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند