• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 153354

    عنوان: کیا جدہ میں مقیم عورت بغیر محرم حج کر سکتی ہے؟

    سوال: کیا جدہ میں مقیم عورت بغیر محرم کسی گروپ کے ساتھ حج کر سکتی ہے؟ کیونکہ اس کے بچے چھوٹے ہیں۔ اس کے شوہر بچوں کے ساتھ گھر پر رہیں گے۔

    جواب نمبر: 153354

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1271-1244/M=11/1438

    اگر عورت جدہ میں ایسی جگہ مقیم ہے جہاں سے مکہ کی دوری، شرعی مسافت (77.25 کلومیٹر) یا اس سے زائد ہوتی ہے تو عورت کے لیے شوہر یا محرم کے بغیر حج کے لیے جانا جائز نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند