• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 153150

    عنوان: لوپ پہن کر حج میں جانا

    سوال: میں اور میری اہلیہ امسال ان شاء اللہ حج کو جا رہے ہیں۔ میری اہلیہ نے لوپ پہنی ہوئی ہے۔ وقتی طور پر بچہ نہ ہو اس لیے، کیا اس حال میں ہمارا حج ہو جائے گا؟ یا لوپ کو نکال کر حج میں جانا ہوگا؟ براہ کرم جواب جلد از جلد دیں، کیونکہ اگست میں حج کی روانگی ہے۔ جزاک اللہ خیر

    جواب نمبر: 153150

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1226-1205/M=11/1438

    لوپ پہن کر اہلیہ حج کے لیے جاسکتی ہے، اسی حال میں حج ادا ہوجائے گا، لیکن حالت احرام میں ہمبستری وغیرہ سے احتراز لازم ہے اور بلاعذر لوپ کا استعمال نہیں کرنا چاہیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند