• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 152749

    عنوان: عمرہ میں طواف کے بعد اگر ممنوع وقت ہو تو دو رکعات واجب طواف کب ادا کریں؟

    سوال: عام طور پر طواف کے بعد ممنوع وقت(فجر اور عصر کے بعد کا وقت) میں دو رکعات طواف کو بعد میں پڑھنے کا حکم ہے لیکن عمرہ میں طواف کے بعد اگر ممنوع وقت ہو تو دو رکعات واجب طواف کب ادا کریں؟ انتظار کریں کے ممنوع وقت گذر جاہے یا سعی یا حلق کے بعد پڑھیں؟

    جواب نمبر: 152749

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1110-1247/B=12/1438

    عصر کے بعد طواف کی دو رکعت نہ پڑھے، حنفی مسلک میں جائز نہیں، وہ اتنا توقف کرے کہ مغرب کی نماز کا وقت آجائے پھر مغرب کی نماز پڑھ کر وہ دو رکعت پڑھے اس کے بعد سعی کرے اس کے بعد بال کٹوائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند