• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 152707

    عنوان: کیا میں احرام پہننے کے لیے مسجد عائشہ جاسکتا ہوں؟

    سوال: میرا نام جاوید محی الدین ہے۔ میں الخبر میں فیملی کے ساتھ رہتا ہوں اور میرا بھائی جدہ میں رہتا ہے۔ میں عید کی چھٹیوں کے موقع پر تقریباً ۹/ دن کے لیے جدہ گھومنے کے ساتھ ساتھ اپنے بھائی نیز عمرہ کرنا کا پلان بنا رہا ہوں۔میں الخبر سے جدہ فلائٹ کے ذریعہ جاوٴں گا۔ سوال یہ ہے کہ کیا مجھے الخبر سے ہی احرام پہننا ہوگا؟ یا میں جدہ تک بغیر احرام کے سفر کرسکتا ہوں؟ اور عمرہ کرنے سے پہلے کیا میں احرام پہننے کے لیے مسجد عائشہ جاسکتا ہوں؟ براہ کرم جتنا جلدی ممکن ہو سکے جواب دیں۔

    جواب نمبر: 152707

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1052-861/D=11/1438

    جب آپ کا ارادہ براہ راست مکہ مکرمہ جانے کا نہیں ہے؛ بلکہ پہلے جدہ جائیں گے چند روز بھائی کے یہاں رہیں گے پھر مکہ عمرہ کے لیے جائیں گے تو آپ جدہ بغیر احرام کے چلے جائیں پھر جب وہاں سے مکہ جانے کا ارادہ ہو تو جدہ ہی سے احرام باندھ لیں۔

    مسجد عائشہ سے احرام باندھنا صحیح نہ ہوگا۔

    ہاں جب آپ جدہ سے احرام باندھ کر مکہ مکرمہ چلے گئے عمرہ کرلیا اس سے فارغ ہوگئے پھر آپ دوسرا عمرہ کرنا چاہتے ہوں اس وقت آپ مسجد عائشہ آکر احرام باندھ لیں درست ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند