• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 151805

    عنوان: غیر محرم کے ساتھ عمرہ کرنا

    سوال: کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام مسئلہ ذیل کے بار میں، میرے بھائی کا انتقال ہوگیا ہے اورمیری سترسال کی بھابھی ہیں جو عمرہ کرنا چاہتی ہیں اور ان کو سفر کے لئے کوئی محرم نہیں مل رہا ہے اور میں عمرہ کرنے جا رہا ہوں اپنی اہلیہ کے ساتھ کیا میری بھابھی میرے ساتھ عمرہ کرنے جاسکتی ہیں؟ قرآن وحدیث کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 151805

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1292-1264/L=10/1438

    اگر آپ کی بھابھی کی عمر سترسال یا اس سے زائد ہے توآپ اپنی بھابھی کو اپنے ساتھ عمرہ پر لے جاسکتے ہیں،آپ کی بیوی کے ساتھ وہ افعالِ عمرہ اداکرسکتی ہیں،البتہ بہتر یہی ہے کہ وہ کسی محرم کا انتظام کرکے پھر عمرہ کو جائیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند