• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 151469

    عنوان: بینک کی ملازمت سے ریٹأئر ہونے كے بعد ملنے والے فنڈ سے حج ؟

    سوال: حضرت! میں یہاں انڈیا میں ایک سرکاری بینک میں ملازمت کرتا ہوں اب کچھ دنوں میں میں ریٹائر ہونے والا ہوں، ریٹائرمنٹ کے بعد جو فنڈ اور پیسہ مجھے ملے گا اس سے میں حج کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں۔ مہربانی کرکے بتائیں کہ کیا اس پیسے سے حج کیا جاسکتا ہے؟ شکریہ

    جواب نمبر: 151469

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1250-1187/L=9/1438

    حج پاکیزہ آمدنی سے کرنا چاہیے ،بینک میں ایسے کام کی ملازمت جس میں سود لکھنے وغیرہ کے اعتبار سے سود پر تعاون ہو جائز نہیں اور اس سے حاصل آمدنی بھی پاکیزہ نہیں ہے؛البتہ اگر آپ کو رٹائر کے بعد پینشن ملے توآپ اس رقم سے حج کر سکتے ہیں؛کیونکہ یہ کسی عمل کا بدل نہیں ہے بلکہ تبرع محض ہے اور حلال ہے،اسی طرح اگر فنڈ کی رقم سے حج کریں تو اس کی بھی گنجائش ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند